درآمدی کپاس پرٹیکس اورڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے درآمدی کپاس پرٹیکس اور ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اطلاق یکم فروری سے 30 جون تک ہوگا۔

درآمدی کپاس پرٹیکس اورڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، ای سی سی نے درآمدی کپاس پر ٹیکس اور ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دی، ٹیکس اور ڈیوٹی ختم کرنے کے فیصلے کا اطلاق یکم فروری سے 30 جون تک ہوگا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گاڑیوں کی درآمدگی میں اہم مشکل دور کر دی، امپورٹڈ گاڑیوں پر ٹیکسز غیر ملکی کرنسی میں ادا کیے جاسکیں گے۔

ای سی سی نے امپورٹ پالیسی 2016 کے تحت کاروبار آسان کرنے کیلئے تجویز منظور کرلی، تجویز کے تحت ریگولیٹری ڈیوٹی میں ترامیم کی منظوری کابینہ دے گی۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری