سمگل، چوری یا چھینے گئے تمام موبائل فونز ناکارآمد ہونگے، پی ٹی اے کا اہم اعلان

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سمگل، چوری یا چھینے گئے تمام موبائل فونز ناکارآمد ہونگے۔

سمگل، چوری یا چھینے گئے تمام موبائل فونز ناکارآمد ہونگے، پی ٹی اے کا اہم اعلان

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے پاکستان میں خاص طورپراہل کراچی کو خوشخبری سناتے ہوئےاعلان کیا ہے کہ آج (منگل) رات 12 بجے تک استعمال ہونے والے موبائل فون ہی کار آمد ہوں گے اور اس کے علاوہ تمام سمگل شدہ، چوری یا چھینے گئے موبائل فونز بند کردئیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی میں موبائل چھیننے کی وارداتیں عام ہوتی ہیں۔

پی ٹی اے کی ترجمان طیبہ افتخار کا کہنا ہے کہ جو موبائل فون چوری شدہ یا چھینے گئے ہیں اور ان کی رپورٹ پی ٹی اے کو کی گئی ہے یا آج کے بعد جو موبائل فون چھینے یا چوری کئے جائیں گے انہیں پی ٹی اے فوری بلاک کردے گا، یا سراغ لگا کراستعمال کرنے والے سے موبائل فون کے اصل مالک کو واپس کرنے کو کہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے نے اس سلسلے میں ایک نظام وضع کرلیا ہے، ماضی میں لاکھوں روپے مالیت کے کئی ہزار موبائل فون چھینے اور فروخت کردیئے گئے مگر پی ٹی اے یا سی پی ایل سی میں رپورٹ نہ کرنے کی وجہ سے وہ ٹریس نہ ہوسکے اس سلسلے میں پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ اگرکوئی مسافر باہر سے موبائل فون لاتا ہے تو ایئر پورٹ پر ٹیکس ادا کرکے اسے قابل استعمال بنایا جاسکے گا۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری