ایرانی وزیرخارجہ کی عراقی صدر سے ملاقات، باہمی امورپر تبادلہ خیال


ایرانی وزیرخارجہ کی عراقی صدر سے ملاقات، باہمی امورپر تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمدجوادظریف نے عراقی صدر برہم صالح سے اہم ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جو ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کی قیادت میں عراق کے دورے پر ہیں کل رات عراق کے صدر برہم صالح کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

ملاقات میں عراقی صدر کا کہنا تھا کہ خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کا کلیدی کردارہے۔

انہوں نے ایران عراق تعلقات کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے بحرانوں پر قابو پانا، خطے کے ممالک کی بہت بڑی ذمہ داری ہے جنہیں سیاسی طریقے سے حل کرنا چاہیے۔

صدر صالح نے مزید کہا کہ خطے کی نازک اور مشکل صورتحال کے تناظر میں خطے کے ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر مشترکہ کوششوں سمیت تمام فریقوں کے ساتھ تعمیری مذاکرات کے ذریعے خطے میں امن و استحکام قائم کرنے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے بھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عراق کی تعمیرنو سمیت مختلف شعبوں میں عراقی عوام اور حکومت کےساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ نے عراق کے اسپیکر سے ملاقات کی اس ملاقات میں عراق کے اسپیکر نے کہا کہ عراق، ایران کے ساتھ تعاون کے فروغ پر تیار ہے۔

عراق کے اسپیکرالحبوسی کا کہنا تھا کہ عراق مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پر دلچسپی رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا عراق دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ توازن، احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات قائم کرنے کا خواشمند ہے اور عراق کے ساتھ تعلقات کا باب،خطے کے تمام ممالک کے لئے کھلا ہے

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے بھی دونوں ممالک کے سیاسی اور تجارتی تعلقات میں اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کی پارلیمنٹ کے درمیاں تعاون کے فروغ پر آمادگی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ اتوار کے روز ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کی قیادت میں عراق کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم عادل عبدالمہدی، عراقی ہم منصب محمد علی الحکیم، صدر مملکت عراق برھم صالح، اعلی سیاسی اور مذہبی رہنما بشمول عمار حکیم کے ساتھ ملاقاتیں کیں.اس کے علاوہ ظریف نے ایران عراق مشترکہ تجارت فورم سے خطاب بھی کیا ۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری