گوگل نے راتوں رات پاکستانی روپے کی قدر بڑھا دی


گوگل نے راتوں رات پاکستانی روپے کی قدر بڑھا دی

مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت بھلے 139 روپے ہی کیوں نہ ہو لیکن سرچ انجن ڈالرکی قیمت صرف 76 روپے 25 پیسے پر لے آیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، معروف سرچ انجن گوگل نے راتوں رات پاکستانی کرنسی کی قدربڑھا دی اور ڈالر، یورو، ریال اوراماراتی درہم سمیت غیرملکی کرنسی کے غلط ریٹس دکھانے لگا، تاہم میڈیا پر خبر نشر ہوئی توچندگھنٹوں بعد ہی غلطی درست کرلی گئی۔

گذشتہ برس نومبر میں ایک ہی دن میں ڈالر کی قدر میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا تاہم گذشتہ رات گوگل نے ڈالر کی قدر میں کمی کے سب ریکارڈ توڑ ڈالے۔

مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت بھلے 139 روپے ہی کیوں نہ ہو لیکن سرچ انجن ڈالر کی قیمت صرف 76 روپے 25 پیسے پر لے آیا۔

ڈالرکے علاوہ گوگل کرنسی کنورٹر پرامارتی درہم 20 روپے 76 پیسے اور سعودی ریال 20 روپے 33 پیسے کا نظر آیا جبکہ گوگل کے مطابق ایک یورو 87 روپے 3 پیسے کا خریدا جاسکتا تھا۔

گوگل نے اسی طرح ہر کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی شرح بڑھا دی۔

 گوگل کے کرنسی کنورٹر پر پاکستانی روپے اور دیگر کرنسیوں کے شرح مبادلہ کے غلط نتائج پروگرامنگ کی غلطی کا نتیجہ ہوسکتے ہیں، لیکن یہ کارنامہ سوشل میڈیا پروائرل ہونے سے لوگ ضرور تجسس میں مبتلا ہوگئے اور شاید ڈالرجمع کرنے والوں کو ایک لمحے کو جھٹکا بھی لگا ہوکہ ہم تو لٹ گئے۔

دوسری جانب گوگل کی غلطی نظرانداز کرنے والے بہت سے نادان اس خیال میں ہوں گے کہ کل مارکیٹ کھلتےہی ڈھیروں ڈالرخریدیں لیں گے۔

ڈالر کی یہ قیمت بہت سوں کی خواہش تو ہوسکتی ہے مگر اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ چند گھنٹوں بعد ہی اس غلطی کو درست کرلیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری