گورنر تبوک کا عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ


گورنر تبوک کا عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ

سعودی عرب کے شہر تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیزنے وزیراعظم عمران خان کو سونے کی (گولڈ پلیٹڈ) کلاشنکوف کا قیمتی تحفہ پیش کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی موجود تھیں۔

ملاقات میں شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم عمران خان کو سونے کی (گولڈ پلیٹڈ) کلاشنکوف تحفے میں دی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری