اٹھارہویں ترمیم سے متعلق سندھ حکومت کی درخواست مسترد


اٹھارہویں ترمیم سے متعلق سندھ حکومت کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ نے اٹھارہویں ترمیم سے متعلق سندھ حکومت کی درخواست مسترد کردی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اٹھارہویں ترمیم سے متعلق فیصلہ پڑھ کر سنایا جب کہ درخواست مسترد ہونے کی وجوہات سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں دی جائیں گی۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت نے صوبائی اختیارات سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔

اعلیٰ عدالت نے سندھ حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

یاد رہے کہ پاکستان کے آئین میں اٹھارویں ترمیم 8 اپریل 2010 کو قومی اسمبلی نے منظور کی گئی جس کے تحت صدر کے پاس موجود تمام ایگزیکٹو اختیارات پارلیمان کو منتقل ہوئے۔

اس ترمیم کے ذریعے پاکستان کے شمالی مغربی سرحدی صوبے (سرحد) کا نام تبدیل کر کے خیبر پختونخوا رکھا گیا اور وفاق سے زیادہ تر اختیارات صوبوں کو منتقل ہوئے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری