تحریک انصاف کا اہم اجلاس آج صبح ہوگا


تحریک انصاف کا اہم اجلاس آج صبح ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی ارکان کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کا اہم اجلاس آج صبح 10 بجے پارلیمنٹ میں ہوگا، قومی اسمبلی اجلاس سے پہلےحکومتی جماعت کے اراکین کی بیٹھک ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سیاسی صورت حال اور اپوزیشن اتحاد پر حکومتی حکمت عملی طے کی جائے گی، معیشت اور منی بجٹ کے معاملات پر اراکین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر حکومتی اراکین کو بریفنگ دیں گے، وزیرخزانہ اقتصادی صورت حال پر حکومتی بیانیہ اراکین کے سامنے رکھیں گے۔

وزیرخزانہ ممبران کو منی بجٹ سے متعلق بھی آگاہ کریں گے، جبکہ پی ٹی آئی ممبران کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس کے بعد سابق صدراور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی تھی، ان کی آمد کے موقع پر شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا تھا۔

اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے اورحکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری