لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دیدی


لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دیدی

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہبازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ہے ۔

تسنیم خبررساں دارے کے مطابق، لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے حمزہ شہبازشریف کو 10 روز کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ہے اور وفاقی حکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے 15 روز میں جواب طلب کر لیا ہے ۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جس پر نیب میں انکوائری چل رہی ہوتی ہے وہ ملک سے باہر نہیں جا سکتے جس پر جسٹس فرخ عرفان نے ریمارکس جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیا چانسز ہیں کہ حمزہ شبہازشریف واپس نہیں آئیں گے ؟ ۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں بتایا کہ اسحاق ڈار ملک سے گئے لیکن واپس نہیں آئے ۔

جسٹس فرخ نے ریمارکس جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار سے بڑے بڑے لوگ ملک سے باہر بیٹھے ہوئے ہیں ، کیا جس کیخلاف نیب انکوائری کر رہی ہو اس کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی جاتی ہے ؟ ، کیا اب ملک نیب چلائے گی ، اگر ملک نیب نے چلانا ہے تو پارلیمنٹ اور عدالتوں کو ختم کر دیتے ہیں ۔

جسٹس فرخ عرفان نے ریمارکس جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو بنانا رپبلک نہیں بننے دیں گے ۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری