پاکستان اورافغانستان قیدیوں کے تبادلے پررضامند


پاکستان اورافغانستان قیدیوں کے تبادلے پررضامند

افغان سفیر شکر اللہ عاطف مشعل نے کہا ہے کہ کابل اورافغانستان ایسے قیدیوں کے تبادلے پررضامند ہوگئے ہیں، جنہوں نے اپنی سزا کی مدت مکمل کرلی یا ضمانت ملنے کے باوجود کسی وجہ سے اب تک رہا نہیں ہوسکے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افـغان مہاجرین سے خطاب کرتے ہوئے افغان سفیر کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ کابل کے دوران قیدیوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اور دونوں نے قیدیوں کے تبادلے پر رضامندی کا اظہار کیا۔

عاطف مشعل کا کہنا تھا کہ افغان سفارت خانے کی ٹیم پاکستان کی متعدد جیلوں کا دورہ کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں بہت سے قیدی انتہائی معمولی نوعیت کے جرائم میں قید ہیں جنہیں رہا ہونا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ خود بھی جیلوں کا دورہ کریں گے اورافغان حکومت بھی پاکستانی حکام کو افغان جیلوں کا دورہ کرنے کی سہولت فراہم کرے گی تا کہ وہ ان پاکستانی قیدیوں کی نشاندہی کرسکیں جو کسی وجہ سے اب تک رہا نہیں ہوسکے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری