حکومت کا بنیادی عوامی مسائل کے حل کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ


حکومت کا بنیادی عوامی مسائل کے حل کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ

حکومت نے بنیادی عوامی مسائل کے حل کے لیے نیشنل ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ایکشن پلان کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی ہے، پانی، زراعت، تعلیم اور صحت سمیت بنیادی عوامی مسائل کے حل کے لیے نیشنل ایکشن پلان بنایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پلان پرعملدرآمد کا ٹاسک دیا ہے اور اسپیکر اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی ایکشن پلان میں تمام جماعتوں کو شامل کیا جائے گا جس کے لیے اسپیکرنے پارلیمانی جماعتوں سے روابط اور ملاقاتیں بھی شروع کردی ہیں۔

کمیٹی سمندر پار پاکستانیوں سے بھی تجاویز لے گی اوراس کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری