پاکستان کو ایسی معیشت دیں گے کہ آئندہ بیرونی پروگرام کی ضرورت نہ پڑے، اسدعمر


پاکستان کو ایسی معیشت دیں گے کہ آئندہ بیرونی پروگرام کی ضرورت نہ پڑے، اسدعمر

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ چین اور سعودی عرب نے مشکل وقت میں ساتھ دیاہے، متحدہ عرب امارات سے بھی جلد رقوم مل جائیں گی ۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اسلام آباد میں وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایسی معیشت دیں گے کہ آئندہ بیرونی پروگرام کی ضرورت نہ پڑے ، انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تجارت اورصنعت کے تعاون میں اپریل تک اہم پیشرفت ہو گی۔

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بھی تجارت چاہتا ہے، وزیراعظم نے بھارت کی طرف ہاتھ بڑھایا لیکن خیرمقدم نہیں کیاگیا ۔

وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کا اہم حصہ ہے، سی پیک پاک چین کی دوطرفہ پارٹنرشپ ہے ، سی پیک گلوبل اکانومی کا 21 ویں صدی میں مرکز ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کا پہلا فیزانفراسٹرکچر پر مبنی تھا، سی پیک انڈسٹری اورٹریڈ پرمبنی ہے، سی پیک میں گورنمنٹ پیچھے اور پرائیویٹ سیکٹر آگے ہے، پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت اتنی نہیں جتنی درکار ہے ۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری