350سے زائد اراکین اسمبلی پر رکنیت معطلی کی تلوار لٹک گئی


350سے زائد اراکین اسمبلی پر رکنیت معطلی کی تلوار لٹک گئی

350 سے زائد ارکان اسمبلی کی رکنیت معطلی کی سمری چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کردی گئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 800 سے زائد پارلیمنٹیرینز کی جانب سے مالی اثاثوں اورسالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائی گئی ہیں، تاہم ابتک 350 اراکین اسمبلی نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائی، جس کی وجہ سے ان اراکین کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے کی سمری چیف الیکشن کمشنرکو ارسال کردی ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سمری کی منظوری کے بعد اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی، رکنیت معطلی ہونے کے بعد ارکان اسمبلی اجلاس اور قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکتے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری