امریکا میں پریس ٹی وی کی اینکر پرسن گرفتار، ایران کی شدید مذمت


امریکا میں پریس ٹی وی کی اینکر پرسن گرفتار، ایران کی شدید مذمت

امریکی حکام نے پریس ٹی وی کی اینکر پرسن کوحراست میں لیا ہے جس کی اسلامی جمہوریہ ایران نے شدید مذمت کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے پریس ٹی وی کی اینکر پرسن کی بے جا گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

 واضح رہے کہ پریس ٹی وی کی خاتون اینکر پرسن مرضیه ہاشمی اتوار کے روز سے واشنگٹن ڈی سی کی جیل میں سخت ترین صورتحال سے دوچار ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی پولیس نے اس مسلمان خاتون صحافی کو بے حجاب کر کے اسے ایک ایسا لباس زیب تن کرنے کیلئے دیا ہے جو مکمل طور سے بدن کو ڈھانپنے کیلئے کافی نہیں ہے۔

پریس ٹی وی کی صحافی مرضیه ہاشمی نے اپنے اہل خانہ سے ہونے والی گفتگو میں کہا کہ جیل کے سپاہیوں نے اس کے ہاتھ اور پاوں کو زنجیر سے باندھ دیا اور اسے کھانے کیلئے خنزیر کے گوشت کا بنا ہوا کھانا دیا جسے اس نے کھانے سے انکار کیا۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاتون صحافی مرضیه ہاشمی جو امریکی ہیں انہیں سفر کے دوران متعدد بار امریکی ایئر پورٹ پر تنگ کیا گیا اور اس بار انھیں گرفتار کر لیا گیا۔

امریکا کی عدالت اور پولیس حکام نےمرضیه ہاشمی کی گرفتاری کے 3 روز بعد بھی ان پر کسی بھی قسم کا کوئی الزام عائد نہیں کیا اوران کی گرفتاری پر کوئی وضاحت پیش نہیں کی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری