جنوبی افغانستان میں پولیس اہلکار نے اپنے چار ساتھیوں کی جان لےلی

جنوبی افغانستان میں پولیس اہلکار نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

جنوبی افغانستان میں پولیس اہلکار نے اپنے چار ساتھیوں کی جان لےلی

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی افغانستان کے صوبہ قندھار کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک پولیس اہلکارنے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کی ہے جس میں 4 اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغانستان میں پولیس اور فوجی اہلکاروں کی جانب سے اپنے ساتھیوں پر حملے کرنا معمول کی بات بن گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس قسم کے حملوں کی ذّمہ داری طالبان قبول کرتے رہے ہیں، لیکن ابھی تک اس خبرکے بارے میں طالبان نے کسی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ عرصے میں اپنے ساتھیوں یا پولیس اور فوج کی وردیوں میں ملبوس عسکریت پسندوں کی جانب سے افغان سیکیورٹی فورسز یا بین الاقوامی فوجیوں کو ہلاک کرنے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔

یاد رہے کہ افغان پولیس میں طالبان حمایت یافتہ افراد کی ایک کثیر تعداد موجود ہے جس کی وجہ سے آئے روز اس قسم کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری