بلاول اور وزیراعلیٰ سندھ کے نام فی الحال ای سی ایل سے نکال دیے جائیں، سپریم کورٹ


بلاول اور وزیراعلیٰ سندھ کے نام فی الحال ای سی ایل سے نکال دیے جائیں، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے جعلی اکاونٹس کیس کا تحریری حکم جاری کردیا جس کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نام فی الحال ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن نے جعلی اکاؤنٹس کیس کا تحریری حکم لکھا جس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جےآئی ٹی) رپورٹ، جمع شدہ مواد اور شواہد فوری طور پر قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تحریری حکم نامے میں بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے فی الحال نکالنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

تحریری حکم کے مطابق جےآئی ٹی تحقیقات میں نیب کی معاونت کرےگی، نیب دو ماہ کے اندر تحقیقات کرکے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گا، بلاول، مرادعلی شاہ کے خلاف اگر ٹھوس شواہد ملتے ہیں تو وفاقی حکومت کو نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اختیار ہوگا۔

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری