گورنر سندھ عمران اسماعیل کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان


گورنر سندھ عمران اسماعیل کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان

عمران اسماعیل خود گاڑی چلاتے ہوئے اسلام آباد سے کلر کہار تک آرہے تھے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، موٹروے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کا چالان کلر کہار میں تیز رفتاری پر کیا گیا۔

ذرائع موٹروے پولیس کے مطابق گورنر سندھ کی گاڑی 136 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر تھی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل اپنی گاڑی خود چلا رہے تھے۔

موٹروے پولیس کے مطابق گورنر سندھ نے موٹروے پولیس کو تیز رفتاری پر جرمانہ ادا کیا اور روانہ ہوگئے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری