وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو رہا ہے


وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو رہا ہے

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق وفاقی کابینہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین کے تقررکی منظوری دے گی، جبکہ کابینہ اجلاس میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں موجود نام نکالنے کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں برطانیہ میں کیس لڑنے کے لئے قانونی ماہرکے اخراجات کی کابینہ سے منظوری حاصل کی جائے گی جب کہ سیمنٹ انڈسٹری میں سپلائی اور ڈیمانڈ اورقیمتوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ منسٹری آف نیشنل فوڈ سیکیورٹی پلانٹ پروٹیکشن کے ناقابل استمعال ائر کرافٹ کو ڈسپوز آف کرنے کی بھی منظوری دے گی۔

اجلاس میں کابینہ پاور ڈویژن کے لئے ضمنی گرانٹ کی منظوری دے گی جب کہ دوران ملازمت جاں بحق ہونے والے سرکاری ملازمین کے اہلخانہ کی مالی امداد کے پیکج کے لئے ضمنی گرانٹ کی منظوری کا معاملہ بھی کابینہ میں زیر غور آئے گا۔

صدر مملکت کی تنخواہ میں اضافے کے باعث سپلیمنٹری گرانٹ کے اجرا کی بھی کابینہ منظوری دے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری