اقوام متحدہ نے یمن جنگ بندی کی نگرانی کیلئے کمیشن کی منظوری دے دی


اقوام متحدہ نے یمن جنگ بندی کی نگرانی کیلئے کمیشن کی منظوری دے دی

اقوام متحدہ نے متفقہ طور پر یمن میں جنگ بندی اور حدیدہ کی مرکزی بندرگاہ سے فورسز کی واپسی کی نگرانی کے لیے نئے مشن میں 75 مانیٹرز تک کو یمن میں تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

تسنیم خبررساں ادارے نے ذرائع سے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ نے یمن جنگ بندی کی نگرانی کیلئے کمیشن کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سویڈن میں سعودی اتحادی افواج اور یمنی فوج کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں مبصرین مشن نے اس بات پراتفاق کیا تھا اور اسی سلسلے میں یمنی سرکاری فوج کے زیراثر شہر میں پیشگی ٹیم پہلے سی ہی موجود ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے ابتدائی طور پر 6 ماہ کے لیے غیر مسلح مانیٹرز حدیدہ شہر اور بندرگاہ صالف اور راس ایسا کی بندرگاہوں پر بھی بھیجے جائیں گے۔

اس حوالے سے پیش کی گئی قرار داد میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے مطالبہ کیا کہ حدیدہ معاہدے کی حمایت کے لیےفوری طور پر اقوام متحدہ کا مشن تعینات کیا جائے۔

انتونیو گوتیرس کی جانب سے اس مشن کو اہم موجودگی قراردیا جارہا ہے کیونکہ یہ حدیدہ میں خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ کرے گا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری