پاکستان کیلئے ایمیریٹس پروازوں میں کمی

متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ایمیریٹس نے پاکستان میں فضائی آپریشنزمیں واضح کمی کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کیلئے ایمیریٹس پروازوں میں کمی

تسنیم خبررساں ادارے نے ذرائع سے بتایا ہے کہ کمپنی کی جانب سے ایک ای میل میں پاکستان کو باخبر کیا گیا ہے کہ مسافروں کے عالمی مطالبات کو پورا کرنے کے لئےکچھ اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کے سبب پاکستان کے کئی اہم شہروں میں پروازوں میں کمی کرنی پڑے گی۔

کمپنی کی جانب سے اس تبدیلی کا اطلاق جون سے کیا جائے گا۔

پاکستان بھر میں تبدیل کئے جانے والے شیڈول کے مطابق ایمیریٹس نے دبئی سے سیالکوٹ جانے والی پروازیں ختم کر دیں جبکہ دبئی سے پشاور جانے والی پروازیں اسی طرح فضائی آپریشن جاری رکھیں گی۔

ایک ہفتے میں دبئی سے لاہور جانے والی10 پروازیں گھٹا کر 9 کر دی گئیں ہیں ۔

ایک ہفتے میں دبئی سے کراچی جانے والی 35 پروازوں کو گھٹا کر 23 کر دیا گیا ہے جبکہ ہفتے بھر میں دبئی سے اسلام آباد جانے والی 11 پروازوں میں کمی کر کے 7 کر دی گئی ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری