امارات سے پیپر ورک مکمل، ایک ارب ڈالراگلے ہفتے پاکستان کو منتقل ہونے کا امکان


امارات سے پیپر ورک مکمل، ایک ارب ڈالراگلے ہفتے پاکستان کو منتقل ہونے کا امکان

یو اے ای کے پاکستان کیلئے مالیاتی پیکج کا پیپر ورک مکمل کر لیا گیا، تین میں سے ایک ارب ڈالراگلے ہفتے پاکستان کو منتقل ہونے کا امکان ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے میڈیا ذرائع سے بتایا ہے کہ  دوست ملک یو اے ای کی طرف سے پاکستان کیلئے مالیاتی پیکیج کا پیپر ورک مکمل کر لیا گیا، یو اے ای سے 3 میں سے ایک ارب ڈالر اگلے ہفتے منتقل ہوجائیں گے، 3 ارب ڈالر 3 قسطوں میں پاکستان کو دیئے جائیں گے، یو اے ای سے 3 ارب ڈالرکی منتقلی مارچ 2019 تک مکمل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق یو اے ای سے ملنے والے مالیاتی پیکج پر پاکستان 3.3 فیصد منافع ادا کرے گا، یو اے ای پاکستان کو سعودی عرب جیسا مالیاتی پیکج فراہم کر رہا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری