افغان صدر کا عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ، کابل دورے کی دعوت

افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر بات کی اور افغانستان آنے کی دعوت دی۔

افغان صدر کا عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ، کابل دورے کی دعوت

تسنیم خبررساں ادارے نےمقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اوراشرف غنی کے درمیان پاک افغان تعلقات  سمیت زلمے خلیل زاد کے دورے سے متعلق بات چیت ہوئی جبکہ دونوں رہنماؤں نے افغان مفاہمتی عمل اور سرحدی سلامتی کے امور پر بھی بات کی۔

افغان صدر سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان کا امن پاکستان کے مفاد میں ہے، پرامن مصالحتی عمل سے متعلق سنجیدہ کوششوں پر یقین رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق افغان صدر نے وزیراعظم عمران خان کو دورۂ افغانستان کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری