ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان


ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا تاہم کوئٹہ، ژوب، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے، پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے جس سے ملک کے شمالی علاقہ جات میں سردی مزید بڑھ جائے گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں جمعہ کی صبح سیاہ بادل چھائے رہے تاہم سردی کی شدت میں قدرے کمی ہوئی ہے، اسلام آباد کا درجہ آج صبح 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز بلوچستان کے اکثر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم چند اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔

سب سے زیادہ سردی زیارت میں پڑنے کا اندیشہ ہے جہاں کا درجہ حرارت منفی پانچ تک گر سکتا ہے۔

خیبرپختونخوا میں بھی موسم جزوی طور پرابرآلود رہے گا تاہم چند اضلاع میں بارش اور برفباری بھی متوقع ہے۔

گلگت بلتستان میں سردی کی لہر برقرار ہے۔ دیامر کے بالائی پہاڑوں نانگا پربت ، فیری میڈو ، بابوسر، بٹوگاہ ٹاپ پر ہلکی برفباری ہوئی ہے۔ 

آج بھی گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور پنجاب میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم میدانی پنجاب اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، ژوب، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر، ہزارہ ڈوپژن، مالاکنڈ ڈویژن کے پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی  ہو سکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔ بگروٹ کا درجہ حرارت منفی12، سکردو، کالام منفی10، گوپس منفی09، استور منفی08، مالم جبہ منفی05، ہنزہ، دیر منفی04، چترال منفی03، قلات، چلاس، راولاکوٹ، منفی02، اور پاراچنار کا درجہ حرارت منفی01 ڈگری سینٹی  گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری