امریکی کمپنی کارگل کا پاکستان میں 20 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان

امریکی فوڈ اینڈ ایگریکلچر کمپنی کارگل نے پاکستان میں 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی کمپنی کارگل کا پاکستان میں 20 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، کارگل کمپنی کے ہیڈ آف گلوبل اسٹریٹیجی اورچیئرمین کارگل ایشیا پیسفک ریجن مارسل اسمٹس کی سربراہی میں کارگل ایگریکلچرل سپلائی چین کے صدر گرٹ جین وان ڈین اکر پر مشتمل ایک ایگزیکٹو ٹیم نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور دیگر سینئر حکومتی افسران سے ملاقات کی، جس کے دوران کمپنی کے سرمایہ کاری منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

کارگل کمپنی آئندہ 3 سے 5 سال کے دوران پاکستان میں زرعی تجارت، سپلائی چین، خوردنی تیل، ڈیری مصنوعات، گوشت اور انیمل فیڈ کی مارکیٹ میں 20 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کمپنی کے وفد کو تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

رپورٹ کے مطابق کارگل کمپنی پاکستان میں ڈیری انڈسٹری میں جدت لائے گی اور کمپنی کے مجوزہ سرمایہ کاری منصوبے سے پاکستان کی مجموعی معاشی ترقی اورمقامی ملازمتوں میں اضافہ ہوگا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری