بیشترعلاقوں میں موسم خشک، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان


بیشترعلاقوں میں موسم خشک، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور مردان، کوہاٹ راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقامات پربارش اوربرفباری کا امکان ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ہفتہ کی صبح بادل چھائے رہے اور سردی کی شدت میں بھی قدرے کمی ریکارڈ کی گئی۔

صبح کے وقت اسلام آباد کا درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں آج مطلع ابر آلود رہے گا اور بیشتر علاقوں میں بارش بھی متوقع ہے، آئندہ چند روز تک برسات اوربرفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز سندھ کے چند اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا تاہم مجموعی طور پر موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے اکثر اضلاع میں ہفتے کے روز بادل چھائے رہیں گے اور چند مقامات پر بارشم برفباری کا بھی امکان ہے۔

مری میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں اورٹھنڈی ہواؤں کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے،آئندہ 24 گھنٹوں میں دوبارہ برف باری شروع ہو سکتی ہے جو وقفے وقفے سے جاری رہے گی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشرعلاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ ڈویژن میں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ملک کا سرد ترین مقام بگروٹ رہا جہاں کا درجہ حرارت منفی13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

استور، گوپس منفی10، کالام، سکردو منفی09، ہنزہ منفی07، دیر، گلگت اور مالم جبہ میں  منفی03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری