راحیل شریف کو این او سی جاری کرنے کی منظوری


راحیل شریف کو این او سی جاری کرنے کی منظوری

وفاقی حکومت نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو پاکستان سے باہر ملازمت کے لیے این او سی جاری کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سعودی عرب میں اسلامی اتحادی فوج کی سربراہی کرنے والے راحیل شریف کو این او سی جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

دوہری شہریت کیس کی سماعت کے دوران سیکرٹری دفاع نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ راحیل شریف کو سعودی عرب میں نوکری کے لیے وزرات دفاع اور جی ایچ کیو کی جانب سے این او سی جاری کیا گیا تھا۔

اس پر چیف جسٹس نے کہا تھا کہ این او سی جاری کرنے کا اختیارکابینہ کا ہے، کوئی ماتحت ادارہ یہ کام نہیں کرسکتا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے 15 دسمبر 2018 کو جاری ہونے والے فیصلے میں عدالت نے قراردیا تھا کہ قانون کے تحت سابق سرکاری ملازم کو صرف وفاقی حکومت ہی این او سی جاری کرسکتی ہے، اگر کابینہ نے اس معاملے پر فیصلہ نہ کیا تو ایک ماہ بعد سابق آرمی چیف کا این او سی غیرقانونی قرار پائے گا۔

راحیل شریف نے 29 نومبر 2016 کو ریٹائرڈ ہونے کے بعد جنوری 2017 میں سعودی عرب میں قائم ہونے والے اسلامی اتحاد کی کمان سنبھالی تھی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری