پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی مخالفت کا اعلان کردیا

آصف زرداری اوربلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس کے بعد سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بریفنگ میں کہا کہ پیپلز پارٹی فوجی عدالتوں کی توسیع کی مخالف کرے گی،انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو محدود اختیارات کی خیرات نہیں بلکہ مکمل صوبہ چاہیے۔

پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی مخالفت کا اعلان کردیا

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، کراچی میں رہنما پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 18 ویں ترمیم پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، 18 ویں ترمیم پر ہم نے تمام پارٹیوں سے مشورے لیے تھے، چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی تھا ہم نے اسے ختم کیا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تمام اراکین نے مل کر 73 کے آئین کو بحال کیا، ہمارا مصمم ارادہ ہے کہ 18 ویں ترمیم کا دفاع کریں گے، 18 ویں ترمیم کے خلاف وفاقی حکومت کچھ ادارے واپس لے رہی ہے، وفاقی حکومت کے اداروں کو واپس لینے کی مذمت کرتے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا اور باعزت بری ہوئے، نئےچیف جسٹس سےامید ہے کہ بھٹو صاحب کا کیس حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق پرعمل کیلیے پارلیمنٹ میں آوازاٹھائیں گے، پاکستان پیپلزپارٹی اصولوں کی سیاست کرتی ہے، کسی دباؤ میں نہیں آتی، جو کچھ قومی مفاد میں ہوگا وہی کریں گے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری