چین ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے ایک ارب ڈالر دے گا، رزاق داؤد


چین ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے ایک ارب ڈالر دے گا، رزاق داؤد

رزاق داؤد نے کہا ہے کہ چین توانائی اوردیگرشعبوں میں ہماری مدد کررہا ہے اور ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے ایک ارب ڈالر دینے کو تیار ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم عمران خان کے مشیر تجارت رزاق داؤد نے کہا کہ معاشی بہتری کے لیے درآمدات کوکم کرنے کی ضرورت ہے اور ہم درآمدات پرانحصارکم کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سرمایہ کاری کے لیے ماحول کوسازگاربنا رہے ہیں اورچیلنجزکے باوجود معیشت کو درست سمت میں گامزن کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت زرعی شعبےکی بہتری کےلیےاقدامات کررہی ہے کاروباری حضرات کو بھی چاہیے کہ ملکی ترقی میں کردار ادا کریں۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تجارتی و کرنٹ اکاؤنٹ خسارےکا سامنا ہے اور ہم اسے ہنگامی بنیادوں پرحل کرنےکی کوشش کر رہے ہیں، امپورٹ کو کم کرنے اور ایکسپورٹ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رزاق داؤد نے کہا کہ ہمیں فارن ایکسچینج کوبہترکرنے کےساتھ عوام کےلائف اسٹائل کوبہترکرنےکی بھی کوشش کرنی ہے اور پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ سےملک کے حالات کو بہترکرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چینی اور چاول کی ایکسپورٹ چائناسے بڑھانے کی بات کی ہے، 4 بلین ڈالرکی خوردنی تیل کی امپورٹ ہے جوپیٹرولیم مصنوعات کے بعد سب سے بڑی درآمدات ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ کے ذریعے ہم اپنے ملک میں ڈالر لانے کی کوشش کررہے ہیں اور رواں سال 27 بلین ڈالرسے زائدایکسپورٹ کا ہدف مکمل کریں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری