صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی بچہ اغوا + ویڈیو


صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی بچہ اغوا + ویڈیو

سماجی وب سائٹوں پر ایک دلخراش ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں اسرائیل غاصب فوج ایک فلسطینی کم سن بچے کو جبری طور پر اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کررہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی غاصب فوج کا فلسطینی مظلوم عوام پر مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اسرائیل فوج نہایت بے دردی سے ایک کم سن بچے کو اغوا کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل فورسز ہر روز فلسطینی علاقوں پر اس قسم کے حملے کرتے رہتے ہیں۔

 

دوسری جانب غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے کے روز تینتالیسویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ فائرنگ کرکے43 فلسطینیوں کو زخمی کردیا، زخمیوں میں 2 صحافی اور 3 امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے جاری فلسطینیوں کے گرینڈ واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 255 فلسطینی شہید اور 26 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

 فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے گرینڈ واپسی مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ہزاروں افراد ہر جمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری