یمن اور شام میں ایران مثبت کردار ادا کر رہا ہے: اقوام متحدہ


یمن اور شام میں ایران مثبت کردار ادا کر رہا ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران یمن اور شام میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے اور اس ملک کو خطے میں نہایت اہمیت حاصل ہے۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے خطے میں ایران کے کردارپرتبصرہ کرتے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران  یمن اور شام میں  مثبت اورتعمیری کردارادا کررہا ہے اور اس ملک کوخطے میں بڑی اہمیت حاصل ہے.

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران ایران کے میزائل پروگرام متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایران کو خطے میں بڑی اہمیت حاصل ہے لہذا موجودہ علاقائی صورتحال بالخصوص شام و یمن کے حالات کے پیش نظر ایران مثبت کردار ادا کررہا ہے.

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال پربھی بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہر قسم کے مسائل کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے اورمجھے امید ہے کہ  دونوں ممالک معنی خیز مذاکرات کا راستہ اختیار کریں گے۔

خیال رہے کہ دونوں ممالک مقبوضہ کشمیر سمیت متعدد متنازع مسائل کو دوستانہ  طریقے سے حل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری