ساہیوال مبینہ مقابلہ، وزیر اعلیٰ کے حکم پرسی ٹی ڈی اہلکار گرفتار

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر مشکوک مقابلے میں ملوث سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔

ساہیوال مبینہ مقابلہ، وزیر اعلیٰ کے حکم پرسی ٹی ڈی اہلکار گرفتار

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیر اعلیٰ نے کمشنر اورڈی سی کو واقعہ میں زخمی افراد کو تمام طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

عثمان بزدار نے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت اورکمشنر اور ڈی سی کو لواحقین اور مظاہرین سے فوری رابطے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ اگر تحقیقات میں سی ٹی ڈی کے اہلکار قصور وار ثابت ہوئے تو مرنے والوں کے لواحقین کو مناسب معاوضہ دیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں اگر سی ٹی ڈی کے اہلکار قصور وارثابت ہوئے تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کی تحقیقات کے لیے بننے والی جے آئی ٹی کو فوری طورپرشفاف تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری