اتوار اور پیر کے روز کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو اچھی خبرسنا دی، آج شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

اتوار اور پیر کے روز کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا بارش والا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوچکا ہے اور اس وقت مکران کے ساحلی علاقے پرموجود ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سسٹم بتدریج کراچی کی جانب بڑھ رہا ہے، سسٹم کے تحت کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بارشیں ہوں گی۔

دوسری جانب لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،

کوئٹہ میں بھی بادل برس پڑے اور جبکہ خیبرپختونخواکے مختلف علاقوں میں بارش اوربرفباری نے موسم مزید سرد کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ ، مردان، سرگودھا، گوجرانوالہ، راولپنڈی، لاہور ڈویژن، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جگہ فیصل آباد،بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کا مزید امکان ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری