سرد موسم میں مزیدار سی فوڈ فیسٹیول کا انعقاد

سرد موسم اور اس میں سی فوڈ کھانے کے شوقین افراد کیلئے تمام سی فوڈائٹم ایک ساتھ مل جائیں تو کیا ہی بات ہے۔

سرد موسم میں مزیدار سی فوڈ فیسٹیول کا انعقاد

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ایسے ہی ایک فیسٹیول کا انعقاد کراچی میں کیا گیا، جہاں پر شہری انواع و اقسام کے کھانوں سے لطف اٹھانے پہنچ گئے۔

فیسٹول میں مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے افراد کا کہنا تھا کہ سرد موسم اور سی فوڈ نہ ہو تو سردی ادھوری ادھوری سی رہتی ہے۔

جھینگے اور مختلف اقسام کی مزیدار مچھلیوں نے شہریوں کے دل جیت لیے۔

کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں سجنے والے اس فیسٹیول کے منتظمین کا کہنا تھا کہ فیسٹول کا مقصد عوام کو تمام ملکی اور غیر ملکی کھانے فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کی رونق میں اضافہ کرنا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری