صدمہ ہے بچوں کےسامنےوالدین کو مارا: وزیر اعظم


صدمہ ہے بچوں کےسامنےوالدین کو مارا: وزیر اعظم

عمران خان نے کہا ہے کہ ابھی تک صدمے کی کیفیت میں ہوں، پریشان ہوں، بچوں کی آنکھوں کےسامنے ان کےوالدین کوگولیاں ماری گئی، ان بچوں کی تمام ترذمے داری ریاست اٹھائے گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، گزشتہ روز ساہیول میں پیش آئےسی ٹی ڈی کی جانب سے مبینہ فائرنگ کے واقعے پر وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا سے  پہلابیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صورتحال کسی بھی والدین کیلئے انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے، سی ٹی ڈی نےدہشتگردی کےخلاف بہت اچھا کام کیا ہے مگر قانون کےسامنے سب جوابدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، جتنی جلدی جےآئی ٹی رپورٹ آئےگی اس پرفوری کارروائی کی جائیگی۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری