اٹھاریویں ترمیم ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی:اسدقیصر


اٹھاریویں ترمیم ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی:اسدقیصر

اسدقیصرنے کہا ہے کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، اٹھاریویں ترمیم کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، مزید بہتری کی ضرورت پڑی تو کریں گے، ٹی وی پر چلنے والی خبروں کا حقیقت سے تعلق نہیں، جس کے پاس جو مینڈیٹ ہے اس کا احترام کرنا چاہیے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرنے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی نے تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے ہم بھی وفا کریں گے اور اس شہر کے مسائل کو حل کریں گے۔

سپیکر قومی اسمبلی کا  کہنا تھا کہ ساہیوال واقعہ افسوسناک ہے، اس کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب اٹھارویں ترمیم کے حق میں ہیں، ٹی وی پر چلنے والی خبروں کا حقیقت سے تعلق نہیں، جس کے پاس جو مینڈیٹ ہے اس کا احترام کرنا چاہیے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری