کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ


کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ

شہرِ قائد میں ٹارگٹ کلرز پھر سے متحرک ہونے لگے، جنہوں نے گارڈن میں فائرنگ کرکے ایک ٹریفک پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پولیس کا کہنا ہے کہ  ٹریفک پولیس اہلکار موٹرسائیکل پر ڈیوٹی پرجا رہا تھا کہ گارڈن میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں کا شکارہو گیا۔

مقتول کی شناخت احتشام احمد کے نام سے ہوئی ہے، جو مزار قائد ٹریفک چوکی پر تعینات تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول واقعے کے وقت وردی میں تھا، جسے سینے اور بازو پر گولیاں لگی ہیں۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک جاوید مہر کے مطابق شہید اہلکار کو 30 بور پستول کی تین گولیاں لگیں۔

جبکہ جائے وقوع سے تیس بور کے دو خول بھی ملے، جنہیں فرانزک کے لیے بھجوا دیا گیا۔

مقتول اہلکار احتشام احمد کا تعلق حیدرآباد سے تھا، جو 2007 میں بھرتی ہوا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری