مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا

بھارتی فوجیوں نے ضلع بڈگام میں سرچ آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا

تسنیم خبررساں ادارے نےکشمیرمیڈٰیا سروس کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اورقابض فوج نے دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع بڈگام میں سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی گئی، آپریشن کی آر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

دوسری جانب نوجوانوں کی شہادت پر کشمیریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور قابض بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا اس دوران قابض فوج اور کشمیریوں کے دوران جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں جب کہ بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری