ملک میں ایک اوربارش کا سسٹم داخل ہونے کا امکان


ملک میں ایک اوربارش کا سسٹم داخل ہونے کا امکان

جنوری کے آخرمیں ایک اوربارش کا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ظاہرکیا جارہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال سسٹم ملک کے 90فیصد علاقوں میں بارش اوربرفباری لے کرآیا ہے جبکہ برف باری آئندہ آنے والےدنوں میں ڈیمز میں پانی کی کمی نہیں ہونےدےگی۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ گندم کی کاشت کے دنوں میں بارش کا ہونا خوش آئند ہے، اس کے علاوہ بارش نے فضا سے آلودگی بھی کم کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ بارش کا یہ سسٹم آج شام تک سندھ سے نکلے گاجبکہ کراچی کے کچھ علاقوں میں شام تک بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 29اور 30جنوری کو ایک اور بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری