کراچی میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم شروع


کراچی میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم شروع

کراچی سمیت ملک بھر میں رواں سال کی پہلی پولیو مہم کا آج سے آغاز ہوگیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، کراچی میں کمشنر کراچی افتخار شوانی نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نے بتایا کہ یہ مہم 7روز جاری رہے گی۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران 192 یونین کونسلوں کے 23 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو رضا کار گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خوراک پلائیں گے جن کی سیکیورٹی کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری