شام میں اسرائیلی بمباری، 11 افراد جاں بحق


شام میں اسرائیلی بمباری، 11 افراد جاں بحق

شام میں اسرائیل کی بمباری سے گیارہ افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ شام نے اسرائیل کے 30 سے زائد میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے غیرملکی  ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ  اسرائیل نے ایک بار پھر شام پر بمباری کا سلسلہ شروع کر دیا، اسرائیلی طیاروں نے دمشق کے جنوب مشرقی حصے میں قائم ائرپورٹ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چارشامی فوج جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے۔

روسی دفاعی کنٹرول کے مطابق اسرائیل کے متعدد کروز میزائلوں اور گائیڈڈ بموں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، اس سے قبل بھی شام کی جانب سے اسرائیلی بمباری پر منہ توڑ جواب دیا گیا تھا۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری