سید حسن نصراللہ مکمل طورپر صحت مند ہیں، المیادین


سید حسن نصراللہ مکمل طورپر صحت مند ہیں، المیادین

المیادین ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک کے سربراہ سید حسن نصراللہ صحت مند ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے بارے میں اسرائیل اور سعودی عرب کے اخبارات میں مختلف قسم کی من گھڑت افواہیں چلائی جارہی تھیں۔

المیادین ٹی وی نے سعودی عرب اور اسرائیلی من گھڑت افواہوں پر پانی پھیرتے ہوئےاعلان کیا ہے کہ سید حسن نصراللہ بالکل خیروعافیت سے ہیں۔

المیادین نے سید حسن نصراللہ کا انٹرویو ریکارڈ کرلیا ہے جوآیندہ ہفتے نشرکیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سید حسن نصراللہ گذشتہ چند برسوں سے شدید امنیتی مسائل کی وجہ کی منظر عام پر بہت کم ظاہر ہوتے ہیں۔ حالانکہ وہ مخفی طور پر میدان نبرد میں حاضر رہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سید حسن تقریبا تین مہینوں سے منظرعام پر نہیں آئے تھے جس کی وجہ سے اسلام دشمن عناصر نے ان کے خلاف مختلف قسم کی افواہیں پھیلانا شروع کردیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری