کراچی سمیت ملک بھرمیں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز


کراچی سمیت ملک بھرمیں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

پاکستان کے سب سے بڑے اور صنعتی شہرکراچی سمیت ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کمشنر کراچی افتخار شوانی کے مطابق مہم کے دوران شہر کے 23 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خوراک پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

کراچی میں کمشنر کراچی افتخار شوانی نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نے بتایا کہ یہ مہم 7روز جاری رہے گی۔

کمشنر کراچی کا مزید کہنا ہے کہ مہم کے دوران 192 یونین کونسلوں کے 23 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ان کا یہ بھی کہناہے کہ پولیو رضا کار گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خوراک پلائیں گے جن کی سیکیورٹی کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری