یمنی ­فوج کا سعودی ٹھکانوں پربیلسٹک میزائل حملہ


یمنی ­فوج کا سعودی ٹھکانوں پربیلسٹک میزائل حملہ

یمنی سرکاری فوج اور اعوامی رضاکارفورسز نے سعودی فوجی ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔


تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکارفورسز نے سعودی عرب کے جنوب مشرقی شہر جیزان میں اتحادی افواج کے مراکز پر زلزال ایک بیلسٹک سے حملہ کیا ہے۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اتوار کی رات، سعودی اتحاد کی جانب سے الحدیدہ میں فائرنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے جواب میں کیا گیا۔

یمنی فوج نے اتوار کی شام بھی جنوب مغربی یمن کے علاقے تعز میں سعودی اتحاد کے فوجی مراکز پر زلزال دو میزائل سے حملہ کیا۔

دوسری طرف یمن کے مرکزی شہر مآرب میں بارودی سرنگوں کے ایک گودام میں دھماکہ ہونے سے سعودی اتحاد کے کم سے کم پانچ فوجیوں کی ہلاکت کی خبر ہے۔

العالم نے یمن کے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ پیر کو ہوا۔

بتایا گیا ہے کہ دھماکے کی شدت کے پیش نظر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے ہلاک ہونے والوں میں چند امریکی بھی شامل ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری