ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل کے الزام میں خاتون سمیت چارملزمان گرفتار


ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل کے الزام میں خاتون سمیت چارملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے گارڈن میں گزشتہ روز ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث خاتون سمیت چار ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ذرائع نے بتایا ہے کہ قریب موجود عمارتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے میں آسانی ملی ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار خاتون مقتول پولیس اہلکار کی رشتہ دار بتائی جاتی ہے۔

مزارقائد ٹریفک چوکی پر تعینات مقتول احتشام کو گزشتہ صبح سویرے اُس وقت نشانہ بنایا گیا تھا، جب وہ گھر سے ڈیوٹی پر جانے کے لیے نکلا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول واقعے کے وقت وردی میں تھا، جسے سینے اور بازو پر گولیاں لگیں۔

مقتول اہلکار احتشام احمد کا تعلق حیدرآباد سے تھا، جو 2007 میں ٹریفک پولیس میں بھرتی ہوا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری