پاک فوج کا ریسکیو آپریشن، برفباری میں پھنسے سیاحوں کو نکال لیا گیا


پاک فوج کا ریسکیو آپریشن، برفباری میں پھنسے سیاحوں کو نکال لیا گیا

پاک فوج کے جوانوں نے نتھیاگلی، مری سمیت دیگرعلاقوں میں برف میں پھنسے سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے ترجمان پاک فوج کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ شب مری، نتھیاگلی، توحید آباد میں پھنسے سیاحوں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

سیاحوں کو ریسکیو کرنے کے کام میں پاک آرمی، پاک فضائیہ اور کوئیک رسپانس فورس (کیو آر ایف) کے اہلکاروں نے حصہ لیا، ریسکیو آپریشن کے لیے رات سوا تین بجے ٹیمیں روانہ کی گئی تھیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری