یورپ میں تارکین وطن کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کی جائیں: اقوامِ متحدہ کی ہدایت

اقوامِ متحدہ نے یورپین ممالک کو ہدایت کی ہے کہ یورپ میں بسنے والے تارکین وطن کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔

یورپ میں تارکین وطن کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کی جائیں: اقوامِ متحدہ کی ہدایت

تسنیم خبررساں ادارے نے غیرملکی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پورپ آنے والے نئے مہاجرین سے بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے، جو دوسروں میں منتقلی کا سبب بھی ہے۔

رپورٹ میں یورپین ممالک کو ہدایت کی گئی ہے کہ پناہ گزینوں اور مہاجرین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ اس اہم مسئلے پرفوری طور پرقابو پایا جاسکے۔

مہاجرین کے ذریعے دیگر ممالک سے منتقل ہونے والی بیماریوں کا یورپ میں علاج موجود ہے، طبی سہولیات بڑھا دی جائیں تو اس پر فوری طور پر کنٹرول ممکن ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق یورپ میں مکمل آبادی کا دس فیصد حصہ مہاجرین کا ہے، بہتر روزگار اور خوشگوار زندگی گزارنے کی خواہش لیے اب تک ہزاروں مہاجرین غیرقانونی طور پر یورپ داخلے کے دوران بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل ہی بحیرہ روم میں غیرقانونی طور پر یورپ جانے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 117 مہاجرین ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سنہ 2018 میں یورپ جانے کی خواہش میں 2200 افراد بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری