منی لانڈرنگ پر 10 سال قید،5 کروڑجرمانہ ہو گا


منی لانڈرنگ پر 10 سال قید،5 کروڑجرمانہ ہو گا

انسداد منی لانڈرنگ بل کل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا،منی لانڈرنگ میں سزاؤں اورجرمانے میں اضافے کاامکان ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے نجی ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ منی لانڈرنگ پرسزاﺅں اور جرمانے میں اضافہ کا امکان ہے ،غیرقانونی رقم ترسیل کی سزا 3سے 10 سال ہوگی جبکہ جرمانہ 50 لاکھ سے بڑھا کر 5 کروڑکرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ میں ملوث افرادکی جائیداد 6 ماہ تک بحق سرکارضبط ہوگی،ملوث افرادکی ضمانت بھی نہیں ہوسکے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترامیم ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پرعملدرآمدکے تناظرمیں ہوئی،پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد مجوزہ ترامیم پر اطلاق ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری