بھارتی فوج کا شوپیاں میں آپریشن، 2 کشمیری شہید کردیے


بھارتی فوج کا شوپیاں میں آپریشن، 2 کشمیری شہید کردیے

بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ روز بھی بڈگام میں 2 کشمیریوں کو شہید کیا گیا جب کہ بربریت کی تازہ کارروائی میں بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔

بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیریوں کو شہیدکردیا، بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف ضلع شوپیاں کے عوام سڑکوں پر نکل آئے لیکن فوج نے مظاہرین پر پیلٹ گن اور آنسوگیس کا استعمال کیا جس سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔

انتظامیہ نے ضلع شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری