داعش کا غیرملکی تربیت یافتہ جاسوس گرفتار


داعش کا غیرملکی تربیت یافتہ جاسوس گرفتار

عراقی فوج نے داعش کا ایک اہم جاسوس کو گرفتارکرلیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فورسزنے الرمادی شہرمیں خفیہ اطلاعات پرآپریشن کرکے داعشی جاسوس کو گرفتار کرلیاہے۔

عراقی اینٹلی جنس ادارے کا کہنا ہے کہ صوبہ الرمادی میں داعش سے تعلق رکھنے والے مطلوب جاسوس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

روسیاالیوم نے خبردی ہے کہ داعش سے تعلق رکھنے والا جاسوس عراقی حساس اداروں خاص کرفوج کی خبریں دہشت گردوں تک پہنچاتا تھا۔

واضح رہے کہ عراق میں اب بھی داعش کے کچھ عناصر موجود ہیں، جو اس ملک کے لیے خطرے کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ عراق و شام میں داعش کو شکست دی جا چکی ہے؛ اور اس دہشت گرد گروہ کے زیر قبضہ 100 فی صد علاقہ واگزار کرا لیا گیا ہے۔

داعش کے جنگجوؤں نے 2014ء کے وسط میں تقریباً ایک تہائی عراق پر قبضہ کر لیا تھا۔عراق میں داعش کی خود ساختہ "خلافت" ختم ہو چکی ہے اور ان علاقوں میں رہنے والے لوگ داعش کے وحشیانہ قبضے سے مکمل طور پرآزاد ہو چکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری