ایک لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتوں کی فراہمی، وزیراعظم کے دورہ قطر کا اعلامیہ جاری


ایک لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتوں کی فراہمی، وزیراعظم کے دورہ قطر کا اعلامیہ جاری

امیر قطر نے پاکستان کی ترقی میں ہرممکن ساتھ دینے کا اعلان کردیا، ایک لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی، قطر آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستان کی مدد کرسکتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیر اعظم عمران خان کے دورہ قطر کے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق وزیر اعظم نے دورے کے پہلے دن قطری ہم منصب سے ملاقات کی۔

قطری وزیراعظم کے ساتھ وفود کی سطح پربات چیت ہوئی، اس کے علاوہ وزیراعظم کی سرمایہ کاروں کے وفد سے بھی ملاقات ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق امیر قطر نے پاکستان کی ترقی میں ہرممکن ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ قطر آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستان کی مدد کرسکتا ہے۔

وزیراعظم نے کاروباری اورتاجربرادری سے ملاقات میں قطری سرمایہ کاروں کو پاکستانی معیشت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، انہوں نے کہا کہ سرمایہ کارتوانائی، پٹرولیم، فارماسوٹیکل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔

اس کے علاوہ زراعت، ریسرچ، ثقافت، سیاحت اورتعلیم کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کی دعوت دی، وزیر اعظم نے قطرکی سرکاری اور نجی کمپنیوں کےوفود سےبھی ملاقاتیں کیں، سرمایہ کاروں کوہاؤسنگ منصوبے میں پارٹنر بننے کی پیشکش کی۔

اعلا میہ میں مزید کہا گیا ہے کہ قطرایک لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں فراہم کرے گا، وزیراعظم نے ملازمتیں فراہم کرنے پرقطری حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے فیفا ورلڈ کپ میں پاکستان سے افرادی قوت بلانے کی درخواست بھی کی، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امیر قطرکو دورہ پاکستان کی دعوت امیر قطر نے قبول کرلی، سفارتی سطح پر رابطوں کے بعد دورے کی تاریخ طے کی جائے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری