میئر کراچی نے شہر کا 40 سال پرانا حسن بحال کرنے کا بیڑا اٹھا لیا


میئر کراچی نے شہر کا 40 سال پرانا حسن بحال کرنے کا بیڑا اٹھا لیا

میئر کراچی وسیم اختر نے شہر قائد کا حسن بحال کرنے کا بیڑا اٹھا لیا، مطالبات کی فہرست پیش کردی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، میئر کراچی نے شہرکی 40 سال پرانی صورت  اور حسن بحال کرنے کا عزم کیا ہے.

میئرکراچی کا کہنا ہے کہ ماسٹر پلان سندھ حکومت کے ماتحت نہیں، کے ایم سی کےماتحت ہونا چاہیے، ایس بی سی اے کو بھی کےایم سی کے ماتحت کیا جائے.

وسیم اختر نے کہا ہے کہ ماسٹر پلان سے پتا چلے گا کہ کہاں رفاعی پلاٹس ہیں، کہاں این اوسی جاری کرنی ہے، ماضی میں رشوت دے کر جعلی این اوسی جاری کی گئی، شہرکو کنکریٹ کا جنگل بنایا گیا.

ان کا کہنا تھا کہ کسی کو خالی پلاٹس پرقبضہ یا کمرشل کام کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، رفاعی پلاٹس اور پارکس پرشادی ہالزاور کمرشل کام سب کاخاتمہ ہوگا، کچھ سیاسی جماعتیں تجاوزات کی آڑمیں سیاست اوررکاوٹ پیداکر رہی ہیں.

خیال رہے کہ کسی زمانے میں شہر کراچی کو اس خطے کے ماتھے کا جھومرتصور کیا جاتا تھا اور اسے عروس البلاد کہہ کر پکارا جاتا تھا، البتہ بعد میں ناقص منصوبہ بندی اور سیاسی مداخلت کے باعث شہر کا کحسن گہنا گیا.

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری